خصوصی عدالت کے سپرنٹنڈنٹ کو عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویر مسترد

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سپرنٹینڈنٹ غلام عباس کو عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویر مسترد کر دی ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی 13 اگست کو منعقدہ 34 ویں میٹنگ میں پنجاب بھر سے چھ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور عملے کو ہوم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے سپرنٹینڈنٹ غلام عباس ، ڈرائیور اصغر علی اور نائب قاصد جمشید علی کو اسی عدالت میں تعینات رکھنے کے لیے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو خط لکھا تھا جس پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے سپرنٹینڈنٹ غلام عباس کو عہدے پر برقرار رکھنے کی تجویز یہ کہہ کر مسترد کردی کہ "سپرنٹینڈنٹ" پروموشن سیٹ ہے اس لیے انہیں تعینات نہیں رکھا جاسکتا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 نومبر کے نوٹیفیکیشن کے باوجود غلام عباس نے اپنے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا ہے۔