نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا،نشتر ہسپتال لایا گیاہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سہوڑہ چوک کا رہائشی صفدر اپنے دوستوں کے ہمراہ چونگی نمبر پانچ کے قریب سپر سٹور پر موجود تھا کہ اسی اثنا میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صفدر کو زخمی کر دیا۔زخمی کو طبی امداد کے لئے ریسکیو 1122کے ذریعے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا۔ زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔