اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کا الزامدوافراد گرفتار،مقدمات درج

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کروانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔ تفصیل کے مطابق شاہ رکن عالم پولیس نے گزشتہ روز اشتہاری ملزم ماجد امیر کی گرفتاری کے لئے موقع پر پہنچے تو ملزم کے بھائی ساجد امیر نے زور سے آواز لگاکر فرار کروا دیا۔ بدھلہ سنت پولیس کو اے ایس آئی شوکت حسین نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم اظہر حسین نے اشتہاری ملزم کو طاہر حسین فرار کروانے میں مدد فراہم کی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔