پنجاب بار انتخابات، امیدواروں کی الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی شکایات

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار انتخابات میں امیدواروں کی جانب سے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی شکایات ، تین روز گزرنے کے باوجود ضلع کچہری ملتان سمیت دیگر مقامات سے بینرز اتارنے کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، کچہری میں جگہ جگہ پوسٹرز کی بھرمار ہوگئی ہے۔ امیدواروں کو لاہور میں بلاکر انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرنے کی تنبیہہ اور بیان حلفی بھی لیا گیا تھا، پنجاب بار الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کو نااہل قرار دینے کی وارننگ بھی جاری ہوچکی ہے۔