سماجی، فلاحی خدمات پر نعیم اقبال نعیم کو ایوارڈ

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملتان کی جانب سے صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم کو سماجی و فلاحی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک تقریب میں پی ٹی آئی ضلع ملتان کے صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی جانب سے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر، ایم پی اے ملک محمد سلیم لابر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب سردار ارشد خان قندرانی، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد چئیرمین دارالامان ملتان شاہد محمود انصاری و دیگر معززین نے انہیں پیش کیا۔