بوہر گیٹ:دکان میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر تباہ

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے شارٹ سرکٹ کے باعث دکان میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا،فائر بریگیڈ عملہ نے آگ پر قابو پالیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز النگ بوہڑ گیٹ پر ڈیکوریشن کی دکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوکان میں موجود ڈیکوریشن سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر جلاکر راکھ کردیا، واقع کی اطلاع پر ریسکیو، فائر بریگیڈ عملہ اور متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، متاثرہ مالک محمد شاہد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے رونما ہوئی جس کی وجہ سے دکان میں موجود سامان تین سے چار لاکھ مالیت کا جل گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔