دبئی جانے والے 4 مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر دبئی جانے والےچار مسافروں کو ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر دبئی جانے والے چار مسافروں کو امیگریشن کائونٹر سے کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے نے گرفتار کیا، ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کے کاغذات مکمل نہیں تھے جو فلائٹ میں سوار ہوکر دبئی روانہ ہورہے تھے جن کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے ۔