سٹیج آرٹسٹ عامر گوگی کے قاتل سال بعد بھی گرفتار نہ ہو سکے

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹیج آرٹسٹ عامر گوگی کوقتل ہوئے ایک برس مکمل،پولیس قاتلوں کوگرفتار نہ کرسکی۔گزشتہ برس 24 نومبر کو 8 نمبر چونگی کے قریب ان کے گھر میں گھس پر غنڈہ گرد عناصرنے فائرنگ کردی تھی جس سے عامر گوگی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا،پولیس ملزمان کا موبائل ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی،موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل چکی ہے تاہم اس کے باوجود پولیس اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔مقتول عامر گوگی کی بہن اور معصوم بیٹی سارا دن پولیس افسران کے دفاتر اور تھانے کے چکر لگاتی رہتی ہیں۔ایک سال گزرنے کے باوجود پولیس انصاف نہیں دے سکی۔