پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 29 فوڈ پوائنٹس کو ڈھائی لاکھ کے جرمانے

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈاتھارٹی نے صحت دشمن اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےکھویا یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز سمیت 10فوڈیونٹس سیل،صفائی کے ناقص انتظامات پر29فوڈیونٹس کو 245,500روپے کے جرمانے عائد،213کو وارننگ نوٹسز جاری،40کلو کھویا، 25کلو خشک پاؤڈر، 60کلو مٹھائی، 150ساشے گٹکا برآمد، 125لٹرملاوٹی دودھ تلف کردیا،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے خانیوال میں کمبوہ سویٹس، بہاولپور میں شاہد کھویا یونٹ،قاضی غلام محمد کریانہ سٹور،پاکپتن میں بابا فرید ملک پوائنٹ ، وہاڑی میں ملک سلیم کریانہ، رحیم یار خان میں اصغر کنفیکشنری، ساہیوال میں جاوید چکن شاپ، پاکپتن میں ملک ٹریڈرز،لیہ میں النور سپر سٹور اور راجن پور میں کاشف ڈرنک کارنر کو سیل کر دیا ۔ مزید براں ملتان میں آئل تبدیلی ریکارڈ اور پانی کی تجزیہ رپورٹ نہ ہونے پر رحمت فوڈز کو 40ہزار، شمع سویٹس اور پیزا کیفے کو صفائی کے ناقص انتظامات پر یکساں 15,15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔