بیوی پر تیزاب پھینکنے والا شوہر اور اسکا بھائی گرفتار

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شادی کے چھٹے روز بیوی پر تیزاب پھینکنے والا شوہر اور اس کا بھائی گرفتار۔شوہر نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو تیزاب سے جھلسایا تھا تاکہ مخالفین سے بدلا لے سکے۔تھانہ دھنوٹ پولیس نے حقائق سامنے آنے پر مدعی اور اسکے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف تیزاب گردی کا مقدمہ 22 جون کو درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے دونوں بھائیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 30 نومبر مقرر کی ہے جبکہ ایس ایچ او کو تمام گواہوں کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔