نیب اینٹی کرپشن ویک:خواتین یونیورسٹی میں مقابلوں پر انعامات

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں نیب کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے نیب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ویک میں مضمون نویسی، شاعری، تقریری اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کرائے گئے اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر نائلہ امتیاز نے کہا کہ اعلی معاشرتی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت سے ہر نوعیت کی کرپشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔نتائج کے مطابق مضمون نویسی میں عاصمہ اشرف مالیکولر بائیولوجی نے پہلی،ہادیہ داؤد نے دوسری علیزے شاہد بی ایس ایجوکیشن نے تیسری پوزیشن حاصل کی،قرار داد نویسی میں اریزا علی(بی ایس، انگریزی)نے پہلی، زینب ندیم (بی بی اے)نے دوسری، عمارہ فیاض(بی ایس، ریاضی)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔