پولیس اہم مقدمات کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے، سی پی او

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان نے سی پی او آفس ملتان میں سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ سی پی او نے ہدایت کی کہ قتل، ڈکیتی، رابری، موٹر سائیکل چوری اور دیگر اہم مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی صدر ڈویژن راؤ نعیم شاہد، ایس پی سٹی ڈویژن مسعود احمد، اے ایس پی شجاع آباد سنگھار ملک، ڈی ایس پی سرکل جلال پور پیر والا محمد ارشاد، ڈی ایس پی حرم گیٹ محمد اقبال لاشاری، ڈی ایس پی دہلی گیٹ حسن محمود جتوئی، ڈی ایس پی مظفرآباد عمران عارف سیال، سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن کے جملہ ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران میٹنگ میں شریک ہوئے۔