شادی کی تقریب میں تیز آواز میںگانے چلانے پر پولیس کا چھاپہ

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں ڈیک چلاکر ناچ گانا کرنے والے افراد پرپولیس کا چھاپہ،ملزمان فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بستی ملوک پولیس نے سپیشل برانچ کی نشاندہی پر بستی لاڑ محمد رفیق، شفیق کی شادی کی تقریب میں اونچی آواز میں ڈیک ایمپلی فائر چلاکر ناچ گاناکرتے ہوئےساونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کررہے تھے،ملزمان پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ڈیک وغیرہ اپنے قبضے میں لیکر فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔