قتل کا ملزم سزا بھگتنے کے باوجود جیل میںعدالت کا 30دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے قتلکے مقدمہ میں سزا پانے والے ملزم کی سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اصلاح اسیران شعبہ کو 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکمدے دیا ہے۔عدالت نے ملزم کے وکیل کو جیل حکام کا تحریری جواب پڑھنے اور اس میں قانونی پوائنٹس تلاش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم اعجاز عرف ججی کو سیشن عدالت نے 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، وہ جیل مینوئل کے مطابق اپنی سزا اور جرمانہ بھی ادا کرچکا ہے۔