عوام کو سوئی گیس فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ‘وزیر ہاؤسنگ

November 24, 2020

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہےانہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت سے متعلق تمام تر سہولیات مہیا کرنا اور عوام کو گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بریکوٹ یونین کونسل کوٹہ (نوے کلے) میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے اور یونین کونسل غالیگے گاوں مانیار میں سوئی گیس میٹر فراہمی کے افتتاحی پروگرام کے دوران کیااس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمن بھی وزیر ہاؤسنگ کے ہمراہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ علاقے کے عوام سوئی گیس و دیگر تمام ضروری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کے برعکس شفاف طریقے سے و بلا تفریق گھر گھر سوئی گیس کی فراہمی کی جا رہی ہے بہت جلد علاقے کے کونے کونے تک گیس کی سہولت پہنچ جائے گی۔