امن جرگہ کا بچوں کیساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف مظاہرہ

November 24, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)امن جرگہ خیبر پختونخوا ڈسٹرکٹ پشاور نے بچوں کیساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کیساتھ جنسی تشدد اور قتل کرنیوالے ملزمان کو سرے عام پھا نسیاں دیکر بچوں کے تحفظ کو ممکن بنایا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے مظاہرے کی قیادت امن جرگہ خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ باچا اور پیر زوالفقار باچا اور دیگر ساتھیوں نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس بچوں کیساتھ جنسی تشدد اور قتل کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہپاکستانیوں نے ایک جنگ دہشت گردی کی گزری ابھی بچوں کے خلاف دہشت گردی جاری ہےملک میں بچوں کو بے دردی سے قتل اور جنسی حوس کا نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ حکومت اور عدالتی نظام جنسی تشدد اور قتل میں ملوث ملزمان کو سزائے دینے میں نا کام ہیں جبکہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بچوں کو دہشت کا نشانہ بنانے والے ایسے افراد کو عبرت کا نشانہ بنایا جاتا انہوں نے کہا کہ ایک جنگ دہشت گردی کی گزری ابھی بچوں کے خلاف دہشت گردی جاری ہے۔