پارکنگ کے دوران کار خوفناک حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

November 24, 2020


کار سوار تیز رفتاری کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کار حادثہ برطانوی ریاست انگلینڈ کی کاونٹی ایسکس میں پیش آیا،جسے دیکھنے والی بھی دنگ رہ گئے کہ حادثہ کس طرح رونما ہوا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنی گاڑی میں سوار ہوکر اونچائی پر واقع گھر کی جانب بڑھ رہا ہوتا ہے کہ اچانک تھوڑا اونچائی پر چڑھ کر کار رُک جاتی ہے۔

چند لمحے رکنے کے بعد کار اچانک تیزرفتاری کے ساتھ بے قابو ہوکر آگے بڑھتی ہے اورگھر کے سامنے کھڑی جیپ کو ٹکر مارتی ہوئی دیوار سے نیچے گرجاتی ہے۔

اس خوفناک کار حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تینوں گاڑیوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔