ورلڈ اکنامک فورم نے 25نومبر کا دن پاکستان کے نام کردیا

November 24, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کا نام کردیا۔

ورلڈ اکنامک فورم نے ’پاکستان اسٹریٹیجی ڈے‘ منانے کا اعلان کیا ہے، اس دن پاکستانی قیادت کیلئے دن بھر تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیراعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے۔

پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں منعقد کی گئی تقاریب میں دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی وزیراعظم سے سوال کرسکیں گے۔

پاکستانی وزراء بذریعہ وڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے۔