رہنما PTI شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

November 24, 2020


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شریف خان بُلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شریف خان بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں قبائلی سرداروں، پی ٹی آئی کارکنان اورشہریوں کی جانب سے شرکت کی گئی ۔

مرحوم کی تدفین آبائی گاؤں جعفر آباد بلیدی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شریف خان بلیدی کو گزشتہ رات نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔