علی حیدر کے نئے گانے’تم سےکچھ کہنا تھا ‘کی جھلک ریلیز

November 24, 2020

پرانی جینز اور گٹار سے بین الاقوامی شہرت حاصل کرنے والے گلوکار علی حیدر گزشتہ 5 برسوں سے امریکا میں اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں.

علی حیدر امریکا میں اپنے کنسرٹ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ نئے گانے بھی ریلیز کرتے ہیں، آج کل وہ اپنے نئے گانے ’تم سے کچھ کہنا ہے‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس گانے کی جھلک جاری کردی گئی ہے۔۔

اس گانے کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے، علی حیدر نے 90 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

ان کے سپر ہٹ گانوں میں پرانی جینز اور گٹار، چاند سا مکھڑا، سیونی میرا ماہی اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے پاکستانی فلم اور ڈراموں میں اداکاری بھی کر رکھی ہے۔