سالِ نو: پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگ…

November 29, 2020

سنڈے میگزین کا سلسلہ’’ایک پیغام، پیاروں کے نام‘‘نہ صرف ایک دِل کی آواز، دوسرے دِل تک پہنچانے میں پُل کا کردار ادا کررہا ہے، بلکہ مختلف مواقع پر کئی خُوب صُورت، اَن مول رشتوں کےدِلی جذبات کی عکّاسی و ترجمانی بھی کرتا ہے۔ اب چوں کہ نئے سال کی آمد آمد ہے، تو اگر آپ اپنے پسندیدہ صفحے (ایک پیغام، پیاروں کے نام)کے لیے سالِ نو کی مناسبت سے کوئی بھی پیغام (شعر یا نثر کی صورت) بھیجنا چاہیں، تو ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کردیں۔

ایڈیٹر، سنڈے میگزین، صفحہ’’ایک پیغام، پیاروں کےنام‘‘(سالِ نو ایڈیشن) روزنامہ جنگ، شعبۂ میگزین ، اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی۔

ای میل: sundaymagazinejanggroup.com.pk

یاد رہے، پیغام بھیجنے کی آخری تاریخ10دسمبر 2020ء ہے۔

نوٹ: پیغام بہت مختصر خوش خط اور جامع ہو، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو موقع مل سکے۔