ہیری اور میگھن سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں، شاہی سوانح نگار

November 24, 2020

برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے ماہر سوانح نگار باب مورس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنے لیے جس راہ کا انتخاب کیا تھا اس سے بھٹکنے کے بعد اب یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

انھوں نے یہ دعویٰ برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس سے انٹرویو کے دوران کیا۔

انھوں نے اپنے تبصرہ میں یہ تسلیم کیا کہ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا، کیونکہ دونوں ابھی تک اپنے آپشنز کی تلاش میں ہیں۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ رفتہ رفتہ یہ دونوں پس منظر میں چلے جائیں گے۔

باب مورس کے مطابق یہ امریکا میں ریذیڈنسی لیں گے اور اس طرح یہ شاہی خاندان سے تیزی سے دور ہوجائیں گے۔

یہ تو واضح نہیں ہے کہ انکا کردار کیا ہوگا، لیکن مشکل یہ ہے کہ بظاہر ایسا نظر آتا ہے کہ یہ دونوں سلیبریٹی اور شاہی حیثیت کے حوالے سے ابہام کا شکار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ میگھن دوبارہ لندن آنے کی جرات بھی کریں۔ انہیں آرچی کو لندن لانا ہوگا لیکن یہ دونوں آرچی کو لندن سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پرنس ہیری اور میگھن کرسمس پر لندن نہ آنے پر ملکہ برطانیہ سے ہر قسم کی معذرت کرینگے۔

شاہی تبصرہ نگار نے اپنی بات اس جملے کے ساتھ ختم کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ میگھن کے خیال میں اگر وہ لندن گئیں تو وہاں کا ماحول ان کے لیے بڑا مشکل اور پریشان کن ہوگا اور وہ اس صورتحال کا سامنا نہیں کرسکیں گی۔