سندھ میں کورونا وائرس کی علامات والوں کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا

November 24, 2020


محکمہ صحت سندھ نے کورونا ٹیسٹ کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

کراچی سے جاری صوبائیمحکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے افراد کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا سے متاثرہ مریض کے اہل خانہ اور اس سے ملنے والوں کو بھی پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔

نوٹیفکشن میں مزید کہا کہ متاثرہ شخص سے ملنے والے افراد میں کورونا کی علامات ہوں یا نہ ہوں ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

نوٹیفکشن کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے نجی لیبارٹریز سے کورونا کا ٹیسٹ کرائیں۔

محکمہ صحت نے تمام ضلعی صحت کے افسران کو بھی اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔