مزارات کی بندش قبول نہیں، کھلا رکھا جائے، ثروت اعجاز

November 25, 2020

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ کرونا پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مثبت پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں،مزارات اولیاء کی بندش کا فیصلہ درست نہیں ایس او پیز کے تحت کھلا رکھا جائے،عوامی وکاروباری مراکز کو کھلا رکھنے کیلئے ایس اوپیزجاری کی گئیں مزارات اولیاء کیلئے بھی جاری کی جائیں،مزارات اولیاء کی بندش عوام مسترد کرتے ہیں حکومت ایس او پیز کے تحت سندھ بھر کے مزارات کو کھلا رکھنے کے احکام جاری کرئے، مزارات اولیاء دارالسکون،امن وسلامتی اور روحانیت کے مینار ہیں،24گھنٹے مزارات اولیاء پر غریبوں کو کھانہ تقسیم کیا جاتا ہے اتنی بڑی تعداد میں کھانہ تقسیم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے،کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور خاتمے کیلئے دعا اور دوا دونوں ضروری ہیں۔