بھارت خطے میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہا ہے، منیر اکرم

November 25, 2020


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہا ہے، بھارت پاکستان کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دہشت گردی یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے خصوصی سیل قائم کیا ہے، سی پیک پروجیکٹ کاپاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل کو پاکستان میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی سے متعلق آگاہ کردیا، یو این سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارت کےخلاف ڈوزیئرپیش کردیا، بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔