سونیا حسین نے علی سیٹھی کو ’باد شاہ غزل‘ قرار دے دیا

November 25, 2020

پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین نے معروف گلوکار علی سیٹھی کو باد شاہ غزل قرار دے دیا ہے۔

علی سیٹھی پاکستان کے معروف اور نوجوانوں میں نہایت مقبول گلوکار ہیں، اُن کی آواز کا جادو ہر قسم کے گیتوں میں سر چڑھ کر بولتا ہے۔

انتہائی حساس اور فنکارانہ طبیعت کے مالک علی سیٹھی کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر کچھ تصایر شیئر کی گئی ہیں۔

علی سیٹھی کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا گرام پوسٹ پر سب سے پہلی اُن کی تصویر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ایک گلاب کی ہے اور تیسرے چوتھے نمبر پر اُن کی جانب سے خوبصورت شعر شیئر کیا گیا ہے۔

علی سیٹھی کی جانب سے شیئر کیا گیا شعر ایک صفحے ہر ہاتھ سے لکھا گیا ہے جو کہ کچھ یو ہے،’ تم آئے ہو تو رنگ ہے، تم سے ہی ہے قرار، تم لائے ہو نظارے، تو بجے ہیں دل کے تار۔‘

36 سالہ گلوکار علی سیٹھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کیا آپ مجھے سُن سکتے ہیں۔‘

علی سیٹھی کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔


دوسری جانب معروف اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے بھی علی سیٹھی کی پوسٹ پر تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے۔

سونیا حسین کا اپنے کمنٹ میں علی سیٹھی کے لیے کہنا ہے کہ ’اُنہوں نے آج تک علی سیتھی جیسا بہترین باد شاہ غزل نہیں دیکھا ہے۔‘