پیسہ ایک ہی شہر میں لگا دیا گیا، تعلیم پر لگانا چاہیے تھا، قاسم سوری

November 25, 2020

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا ہے کہ پچھلے حکمرانوں نے پیسہ اورنج ٹرین اور ایک ہی شہر میں لگا دیا، یہ پیسہ تعلیم پر لگانا چاہیے تھا۔

قاسم سوری نے سی پیک سیمینار سے خطاب کے دوران سابق حکومت پر تنقید کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا مطالبہ تھا کہ سی پیک یہاں سے گزارا جائے، موجودہ حکومتوں نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے سی پیک کو گزارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی بولتے کم ہیں، کام زیادہ کرتے ہیں، چین نے تیزی سے ترقی کی،غربت کا خاتمہ کیا، یہ سب کے لیے حیران کن تھا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سی پیک چین اور پاکستان کو اور بھی مضبوطی سے جوڑتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ہمیشہ دنیا کو بتایا کہ چین نے کیسے غربت کا خاتمہ کیا۔