کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کا اہم اقدام

November 25, 2020


کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ایک اور اہم اقدام کرلیا۔ صرف 20 منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ریپڈ ٹیسٹ کٹ حاصل کرلی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) ڈاکٹر عاصم رؤف نے ریپڈ ٹیسٹ ڈیوائس کی رجسٹریشن کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبائی مرض (کورونا) کی تشخیصی کٹ ریپڈٹیسٹ ڈیوائس کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم رؤف نے مزید کہا کہ کٹ سے 20 منٹ سے بھی کم وقت میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جاسکے گی۔

سی ای او ڈریپ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے اس ریپڈ ٹیسٹ کی قیمت 2 ہزار روپے فی ٹیسٹ طے کی گئی ہے۔