جنوبی کورین بینڈ BTS گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد

November 25, 2020

جنوبی کوریائی میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کو پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ بینڈ کو بطور کے-پاپ بینڈ نامزد کیا گیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ یہ ایوارڈز جیت سکتے ہیں۔

یہ بینڈ 2013 میں وجود میں آنے کے بعد نہ صرف عالمی شہرت کا حامل بن چکا ہے کہ بلکہ اس دوران اس نے متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔

انھیں پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامز کیا گیا ہے اور اپنی اس خوشی کو انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لائیو دکھایا۔

اپنی اس ویڈیو میں گروپ کے ساتھ میں سے چار ممبران موجود ہیں اور اپنی اس نامزدگی کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

بی ٹی ایس کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ان کے چاہنے والوں کی طرف سے ان کی گیتوں پر ملنے والی پذیرائی کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ سات لڑکوں کے بینڈ کا گانا ’ڈائنامائٹ‘ امریکی بل بورڈ پر بھی ٹاپ کر چکا ہے۔