نوجوان یوٹیوبر نے والد کی 54 کروڑ کی گاڑی تباہ کردی

November 25, 2020

امریکا میں ایک نوجوان یوٹیوبر نے اپنے والد کی 34 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 54 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی گاڑی کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ گیج گلیئن اپنے والد کی پگانی ہوائیرا روڈسٹر چلا رہے تھا جو بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس نوجوان یوٹیوبر کو حادثے میں معمولی چوٹیں آئیں تاہم اس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

اُس نے نیک تمناؤں کے پیغامات ملنے پر اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یوٹیوبر جس گاڑی کو چلا رہا تھا اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔