علی موسٰی کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، بلاول بھٹو

November 25, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملتان جلسے کے حوالے سے سرگرم علی موسٰی گیلانی کی گرفتاری اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت بوکھلا چکی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومت جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور 30 نومبر کو جو بھی ہو، ہم یہ حق حاصل کرکے رہیں گے۔