تین مسلح ڈاکو پولیس اہلکار سے نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار

November 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کانسٹیبل فرحان اپنی موٹرسائیکل پر ایم ڈی اے چوک کے قریب اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے کے لئے گیا تو باہر نکلنے پر مسلح ڈاکو نے اسے پکڑ لیا اور اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار سمیت موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔