رباب ہاشم کی مہندی کی تقریب

November 26, 2020

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ شب اداکارہ کی مہندی کی تقریب کا انعقاد دھوم دھام سے کیا گیا۔


رباب ہاشم نے اپنی مہندی پر مہندی رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ دولہے نے قمیص شلوار پر واسکٹ پہنی۔


رباب ہاشم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی دلکش تصویریں شیئر کررہی ہیں، جس پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔


اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شعیب شمشاد کے ساتھ موجود ہیں۔

رباب ہاشم شعیب شمشاد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رباب ہاشم کی اچانک شادی نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ رباب ہاشم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی قابل اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت سے کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

گزشتہ سال اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ کا مقبول ترین ڈرامہ ’میرے محسن‘ کیا تھا جس میں اُنہوں نے اداکار سید جبران کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا۔