بال کٹواتے ہوئے بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

November 26, 2020


گزشتہ دنوں بھارت کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے انوپ پٹکر نے اپنے بیٹے انوشرت کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ویڈیو میں بچے کو بال کٹواتے وقت کچھ غصے اور کچھ پریشانی جیسی صورتحال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بچہ بال کاٹنے والے (نائی) سے دلچسپ مکالمے کررہا ہے اور اس سے بال کم کاٹنے پر اصرار کررہا ہے۔

انوشرت کے والد کی جانب سے ہیئر کٹ لینے کے بعد بھی بچے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔