ڈی سی اسلام آباد نے اپنی سالگرہ کہاں منائی؟

November 26, 2020

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی سالگرہ پناہ گاہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ منا کر سب کو حیران کردیا۔

ٹوئٹر پر حمزہ شفقات کی پناہ گاہ میں موجودگی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ ایک بڑے عہدے پر ہونے کے باوجود اپنا یوم پیدائش عام لوگوں کے ساتھ منانا ایک بہترین طرز عمل ہے۔

اداکارہ زینب قیوم نے بھی ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

رکن قومی اسمبلی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات نے آج اپنی سالگرہ اسلام آباد کی پناہ گاہ میں غریب مزدوروں کے ساتھ منائی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا، پناہ گاہ اسٹاف کی بھی تعریف کی۔‘

انہوں نے لکھا کہ يقيناً اپنی سالگرہ منانے کا يہ ايک بہترين طريقہ ہے جس سے رب کی ذات بھی خوش ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ حمزہ شفقات سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر فعال رہتے ہیں، ٹوئٹر پر روائتی موج مستی کے سوا وہ لوگوں کے مسئلے بھی ٹوئٹر کے ذریعے حل کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس سے قبل حمزہ شفقات نے خود پر ہی ماسک نہ پہننے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے پر ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا تھا۔