گاڑی دریا میں جاگری، پولیس نے خاتون کو کیسے ریسکیو کیا؟

November 26, 2020


امریکی پولیس اہلکاروں نے انسانی ہاتھوں کی چین بناکر دریا میں ڈوبنے والی خاتون کو بچالیا، خاتون کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست اوہایو کی رہائشی خاتون گاڑی سمیت دریا میں جاگری، جسے بچانے کےلیے پولیس اہلکارو ں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر انسانی چین بنائی اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون کو باہر نکالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگرپولیس 30 سیکنڈ تاخیر کا شکار ہوجاتے تو 23 سالہ خاتون میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوجاتی۔