فاطمہ بھٹو افسردہ کیوں؟

November 26, 2020

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر میراڈونا کی موت پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میراڈونا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میراڈونا ایک چمکتا ہوا ایتھلیٹ تھا جو کھیل میں خوبصورتی اور خوشی لانے کی اہلیت رکھتا تھا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں میراڈونا اور ارجنٹینا کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔ اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

میراڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شاعرہ اور ادیبہ ہیں اور وہ پاکستان ، امریکا اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔

1997ء میں پندرہ برس کی عمر میں فاطمہ بھٹو کا پہلا شعری مجموعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان سے شائع ہوا تھا۔