پے سلیش میں انویسمنٹ

November 27, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

ایک آن لائن کمپنی ہے ’’پے سلیش‘‘ (pay slash )اس میں ہم نے پیسے لگائے ہیں، ہمیں اس سے روزانہ کے حساب سے پیسے ملتے ہیں، کبھی چھ فیصد، کبھی سات فیصد اور کبھی آٹھ فیصد ملتا ہے، اس حوالے سے میں شش و پنج میں مبتلا ہوں کہ یہ حلال ہے یا حرام؟

جواب :۔اگر مذکورہ کمپنی آپ کو روزانہ کی بنیاد پر آپ کے لگائے ہوئے پیسوں کی مقدار کا چھ فیصد، یا سات فیصد یا آٹھ فیصد منافع دیتی ہے تو یہ نفع سود کے زمرے میں آئے گا۔