ایک طلاق دینے کا حکم

November 27, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

(سوال:۔ ایک طلاق دینے سے کیا طلاق واقع ہوجاتی ہے؟(ش۔ح

جواب :۔ ایک طلاق بھی طلاق واقع ہوتی اور دینے سے ہوجاتی ہے،بلکہ ایک ہی طلاق دینی چاہیے، کیونکہ اس میں شریعت کی بہت سی مصلحتیں ہیں ۔مثلاً شوہر نے ایک طلاق بائن دی ہو تو نکاح فوراً ٹوٹ جائے گا اور بیوی نکاح سے خارج ہوجائے گی اور اگر طلاق رجعی ہو تو دوران عدت شوہر کو رجوع کا حق ہوگا اور اگر شوہر نے عدت کے دورانیہ میں رجوع نہیں کیا تو نکاح ختم ہوجائے گا اور مطلقہ کو کسی اور جگہ نکاح کرنے کااختیار ہوگا۔ دونوں صورتوں میں ایک طلاق کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر دونوں کی رائے دوبارہ میاں بیوی کی حیثیت سے رشتہ بحال کرنے کی ہو تو صرف نئے نکاح کی ضرورت ہوگی۔ (سورۃ البقرہ 229 ۔ ہدایہ 2/394 ۔ فتاویٰ ہندیہ 1/473)