شیخ عمر جاوید کے ماموں شیخ ظفر اقبال انتقال کرگئے

November 27, 2020

اوسلو(نمائندہ جنگ)ناروے کے سینئر سماجی رہنما اور پاکستانی کمیونٹی کے ہردلعزیز شخصیت عمر جاوید کے ماموں شیخ ظفر اقبال پاکستان میں انتقال کر گئے ہیں۔ عمر جاوید کے ماموں کے انتقال پر سیاسی سماجی مذہبی رہنماؤں نے دکھ اور غم کا اظہار کیا، تعزیت کرنےوالوں میں ملک شیر زمان، پیر مولا بخش عرف ملک انجم، ملک ایوب، ملک قیوم، ملک فاروق، ظفر حسین اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران بشیر اور شاہدجمیل مسلم لیگ (ن )ناروے کے چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری طاہر اکرم نے کہا کہ اللہ پاک عمر جاوید کے ماموں شیخ ظفر اقبال کی بخشش اور مغفرت فرما کردرجات کو بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ہم سب غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں، اللہ تعالی تمام لواحقین کو اس صدمے کوصبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔