اوآئی سی اوراقوام متحدہ استعمارکے غلام بنے ہوئے ہیں، حامدموسوی

November 27, 2020

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کادبائومسلم حکمرانوں کی نااتفاقی ، کمزوریوں کانتیجہ ہے، عالمی اداروں کی قراردادوں پرعمل درآمدکرنے کی بجائے کشمیروفلسطین کے دیرینہ مسائل کو پس پشت ڈال دیاگیا ۔ عرب لیگ ،اوآئی سی اوراقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے استعمارکے غلام بنے ہوئے ہیں ۔ حضر ت امام حسن عسکری اپنے مختصردورحیات میں محمدی ؐ اصولوں پرقائم رہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم عسکری کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے باورکرایاکہ کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کے خواب دیکھنے والے یاد رکھیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جسے نہرو خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا جہاں نصف درجن سے زائد قراردادیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں منظور ہوئیں ۔