شہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کیخلاف مقدمہ

November 27, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اورشہری کو حبس بے جامیں رکھنے پر سب انسپکٹر اورکانسٹیبل کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایس ایچ او طاہر احمد ریحان تھانہ صادق آباد نے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ عثمان احمد نے بتایا کہ 21/22 نومبر کی درمیانی شب میرے کزن امین عارف کی درخواست پر مجھے سب انسپکٹرامیر گوندل اور کانسٹیبل نعیم نے زبردستی اپنے کمرے میں ساری رات حبس بے جا میں رکھا اور دوسرے روز میرے والد ذوالفقار احمد سے ایک لاکھ 70ہزارروپے میرے کزن کامران کے ذریعے لیے اور چھوڑ دیا، میری جامہ تلاشی کے دوران ملنے والے 2لاکھ 10ہزارروپے بھی مجھے واپس نہ کیے گئے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےایس ڈی پی اونیوٹائون سرکل کو معاملے کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے ۔