وکلاءکے روئیے کیخلاف اپیکا اورپٹوار ایسوسی ایشن کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

November 27, 2020

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اپیکا اور پٹوار ایسوسی ایشن نے وکلاءکے نامناسب روئیے کیخلاف ڈی سی آفس، تحصیل آفس، رجسٹرارآفس اور بندوبست آفس میں دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال کی جبکہ صوبے کے مختلف تحصیل دفاتر میں محکمہ مال کے عملہ نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی سی آفس میں وکلاءکی جانب سے عملہ کیساتھ نامناسب رویہ اور کار سرکار میں مداخلت کیخلاف اپیکا اور پٹ وار ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی ڈی سی آفس، تحصیل آفس، رجسٹرارآفس اور بندوبست آفس میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جس سے ڈی سی آفس آنیوالے ثائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب وکلاءکے روئیے کیخلاف صوبے کے مختلف تحصیل دفاتر میں محکمہ مال کے عملہ نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اپیکا اور پٹوار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق وکلاءکے روئیے کیخلاف ہفتے کو بھی بلوچستان بھر کے تحصیلداروں نائب تحصیلداروں ،پٹوار ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔