اپوزیشن کے کامیاب جلسے حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہیں،حافظ حمداللہ

November 27, 2020

کو ئٹہ(آئی این پی )جمعیت کے مرکزی رہنما مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے کامیاب اجتماعات میں عوام کی بھرپور شرکت حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے مسلط حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں انہیں کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے کورونا کی آڑ میں حکومت کےسیاسی عزائم کی تکمیل باعث شرم ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت کے رہنماؤں اور کارکنوں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قابض حکومت کورونا سے زیادہ خطرناک ہے جن کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے لوگوں کا کاروبار تباہ ہوچکا ہے لوگ مہنگائی کے باعث غربت کا شکار ہیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے قبل کارکنوں کی گرفتاریاں اور راستوں میں رکاوٹوں کے باوجود جلسوں میں عوام کا جم غفیر حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔