جامعہ بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

November 27, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) جامعہ بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہےجس کے مطابق 26نومبر سے 22فروری2021ء تک چھٹیاں ہونگی اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز باقاعدہ طور پر مارچ میں ہوگاتاہم جامعہ کے زیر اہتمام امتحانات تا حکم ثانی اپنے شیڈول کے تحت جاری رہیں گے۔ تعطیلات کے دوران جامعہ کے ہاسٹلز بھی بند رہیں گے انتظامیہ اور ملازمین اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے مزید معلومات کے لئے جامعہ کے رجسٹرار آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔