جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے کی بختاور بھٹو سے معذرت

November 27, 2020

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو کی منگنی سے قبل ہی جعلی ویڈیوز ہی اُن کے نام سے منسوب ہو کر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھیں۔

سوشل میڈیا پر انیس جیلانی نامی وکیل نے غلط ویڈیوز شیئر کرنے پر بختاور بھٹو سے معافی مانگ لی ہے۔

بختاور بھٹو نے انیس جیلانی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مذکورہ جعلی ویڈیو سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بختاور کے ٹوئٹ کے جواب میں انیس جیلانی نے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

انیس جیلانی نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری سے معافی مانگتے ہوئے ان کی منگنی اور نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب شہلارضا نے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگنی میں پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، بلاول ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

شہلارضا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت کافی خراب تھی، اب بہتر ہے، ممکن ہے آصف زرداری کچھ دیر کے لیے بختاورکی منگنی میں شرکت کریں گے۔