ایک تولہ سونا مزید 300 روپے مہنگا ہوگیا

November 27, 2020

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت مزید 300 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 94 ہزار 993 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1807 ڈالر فی اونس ہے۔