انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا

November 27, 2020

ملکی مبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 159 روپے 46 پیسے ہے۔


انٹربینک میں ڈالر کی قدر 19 پیسے بڑھی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 45 پیسے ہے۔