لاہور: نک فالڈو گالف چمپئن شپ، 3 روزہ ٹرائیلز کا آغاز

November 27, 2020


نک فالڈو گالف چیمپئن شپ کے لیے لاہور میں 3 روزہ ٹرائیلز کا آغاز ہو گیا، گالفر خوشگوار موسم میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

نک فالڈوگالف چیمپئن شپ کے لیے 3 روزہ پاکستان سیریز گالف ٹرائیلز پی اے ایف اسکائی ویو گالف کورس لاہور میں شروع ہوئے۔

ٹرائیلز میں 50 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہے ہیں، بوائز میں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 جبکہ گرلز میں انڈر 16 اور انڈر 21 کٹگریز میں مقابلے ہیں۔

بوائز کے ٹاپ 3 جبکہ گرلز میں ٹاپ 2 گالفرز ایونٹ کے لیے منتخب ہوں گے جبکہ ایک ٹاپ گالفر کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔

منتخب گالفر اگلے برس مارچ میں ہونے والی نک فالڈو گالف چیمپئن شپ ایشیا زون میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر زاہد اقبال کا کہنا ہے کہ گالفرز کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے اور لاہور کا موسم بھی آئیڈیل ہے۔