آسٹریا میں کورونا کے 5526نئے کیسز رپورٹ

November 28, 2020

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں کورونا کے 5526 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،ان میں سے بیشتر لوئر آسٹریا اور نیدرآسٹریا میں سامنے آئے ہیں۔ یہ بات وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔اَپرآسٹریا میں صورتحال قابو میں آرہی ہے، دارالحکومت ویانا کیسز کے اعداد وشمار میں تیسرے نمبر پر ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق26نومبر تک آسٹریا بھر میں 266038 افراد کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے،انفیکشن کے نتیجے میں 2773 افراد ہلاک اور 196342 صحت یاب ہوگئے ہیں،وائرس سے متاثرہ 705 افراد انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیر علاج ہیں۔